عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

لاہور: سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کوبولنگ کوچ مقرر کردیا۔پاکستان کےسابق ٹیسٹ کرکٹر، کوچ اور لاہور قلندرز کے ڈآئریکٹر آپریشنر عاقب جاوید نے سری لنکن بورڈ کےساتھ بولنگ کوچ کی تقرری کو اعزاز قرار دیا۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ حکام نے ایک ہفتے قبل رابطہ کیاتھا۔ سابق ٹی 20 ورلڈ چیمپئن ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کرنا اعزاز ہوگا۔ سری لنکا بہت باصلاحیت ٹیم ہے اور خاص طورپر ٹی 20 میں وہ ہمیشہ ایک خطرناک ٹیم کے طورپر سامنے آئی ہے۔عاقب جاوید ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے اتوار کو کولمبو روانہ ہورہےہیں ۔ فی الحال ان کا معاہدہ ورلڈکپ ٹی 20 تک ہوگا جس میں بعد میں توسیع کی جاسکتی ہے۔پاکستان کے لیے 163 ون ڈے، 22 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا تجربہ رکھنےوالے اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن عاقب جاوید پاکستان جونیئراور سینئرٹیم کےساتھ کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھاچکےہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔عاقب جاوید نے سری لنکن بولرز کو ٹیلنٹ سے مالامال قراردیتے ہوئے کہا کہ مرلی دھرن، چمندا واس اور مالنگا کی صورت میں سری لنکا نے کرکٹ کو اپنے سحر میں مبتلا کیے رکھا جبکہ بیٹنگ میں رانا ٹنگا، ڈی سلوا، جے وردنے، جے سوریا اور کمارسنگاکارا جیسے ہیروز سامنے آئے۔ موجودہ ٹیم میں مڈوشنکا، ہسارانگا نے بہت متاثر کیاہے۔ دوسرے بولرز بھی بہت آگے جاسکتےہیں ۔ کوشش ہوگی کہ اپنےتجربے سے سری لنکن ٹیم کی بولنگ لائن کومزید مضبوط بناؤں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں