روس سے تیل خریدا تو بھاری قیمت چکانا ہوگی، ٹرمپ نے بھارت کو ایک بار پھر وارننگ دے دی

روس سے تیل خریدا تو بھاری قیمت چکانا ہوگی، ٹرمپ نے بھارت کو ایک بار پھر وارننگ دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھی تو اس پر بھاری ٹیرف برقرار رہیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا، تاہم اگر نئی دہلی نے اس وعدے سے انحراف کیا تو اسے معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ “ہم چین کے ٹیرف کم کر سکتے ہیں، لیکن چین کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ ہم نہیں چاہتے کہ وہ نایاب معدنیات کے معاملے میں کھیل کھیلیں۔”
ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا پر ٹیرف کے حوالے سے مزید اعلان پیر کو متوقع ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ مودی نے روسی تیل کی خریداری بند کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم امریکی انتظامیہ بھارت کی توانائی پالیسی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں