یوکرینی ڈرون حملے سے روسی گیس پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

یوکرینی ڈرون حملے سے روسی گیس پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

روس کے علاقے اورینبرگ میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک گیس پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ مقامی گورنر ییوگینی سولتسیف کے مطابق حملے سے پلانٹ کی ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔گورنر نے بتایا کہ واقعے میں کسی ملازم کو نقصان نہیں پہنچا تاہم پلانٹ کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یوکرینی ڈرونز نے قازقستان کی سرحد کے قریب روسی شہر اورسک میں ایک صنعتی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی گرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈرون کسی تنصیب سے ٹکرا رہا ہے، جسے اورسک نیفٹی آرگ سنٹیز آئل ریفائنری کے طور پر شناخت کیا گیا۔یوکرین نے اگست سے روسی ریفائنریوں اور توانائی کے مراکز پر حملے تیز کر دیے ہیں تاکہ روس کی پیٹرول فراہمی اور مالی وسائل کو متاثر کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں