نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نظر ہوگیا

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔سیم کرن 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے چھ بولرز کا استعمال کیا گیا اور سب نے ہی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اننگز کے وقفے کے دوران تیز بارش شروع ہوگئی جو کافی دیر جاری رہنے پر امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
Load/Hide Comments