فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی دوبارہ تعمير ر کا 65 ارب ڈالر کا 5 سالہ منصوبہ پیش کر دیا

فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے تین مراحل پر مشتمل پانچ سالہ منصوبہ پیش کر دیا ہے جس کا مقصد جنگ سے تباہ شدہ غزہ کو دوبارہ آباد، مربوط اور ترقی یافتہ حصہ بنانا ہے۔وزیراعظم محمد مصطفٰیٰ نے اقوامِ متحدہ اور سفارتی نمائندوں سے ملاقات میں بتایا کہ یہ منصوبہ رہائش، تعلیم، حکمرانی اور دیگر 18 شعبوں پر محیط ہے اور اس کی تکمیل کے لیے تقریباً 65 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کا ہدف ہے کہ بارہ ماہ کے اندر غزہ میں مکمل طور پر فعال طور پر واپس آئے۔
Load/Hide Comments