غزہ میں جنگ بندی کے اگلے ہی روز اسرائیل کے لبنان پر متعدد فضائی حملے

غزہ میں جنگ بندی کے اگلے ہی روز اسرائیل کے لبنان پر متعدد فضائی حملے

غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے اگلے ہی روز اسرائیل نے ہفتے کی صبح لبنان کے جنوبی ضلع صیدا میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق بم باری المصیلح اور النجاریہ کے درمیان واقع علاقے پر ہوئی جس میں بلڈوزر اور کھدائی کی مشینوں کے ایک شوروم کو نشانہ بنایا گیا۔بمباری کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور مشینیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں سے علاقے میں کئی بجلی کے کھمبے بھی تباہ ہو گئے جس کے باعث متعدد مقامات پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں