چین کا J-35 طیارہ دنیا کا دوسرا کیریئر بیسڈ اسٹیلتھ فائٹر بن گیا

چین کا J-35 طیارہ دنیا کا دوسرا کیریئر بیسڈ اسٹیلتھ فائٹر بن گیا

چین نے اپنے تیسرے اور جدید ترین ائیرکرافٹ کیریئر “فوجیان” سے اسٹیلتھ فائٹر طیارہ J-35 کی کامیاب اڑان بھر کر ایک اہم عسکری سنگ میل عبور کرلیا ہے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق فوجیان نے اپنی جدید Electromagnetic Catapults کے ذریعے تین اقسام کے طیاروں کو کامیابی سے لانچ کیا، جن میں J-15T، ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ فائٹر اور KJ-600 ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول طیارہ شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ J-35 اسٹیلتھ فائٹر نے کسی ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھری۔ ماہرین کے مطابق یہ تجربات چین کی بحری فضائی قوت میں نمایاں اضافہ ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ فوجیان کی لانچ اور ریکوری صلاحیت عالمی سطح پر جدید ترین معیار تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تجربات ستمبر کے آغاز میں بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ سے قبل کیے گئے۔ نشر کی گئی فوٹیج میں بھی دکھایا گیا ہے کہ اسٹیلتھ فائٹر نے فوجیان کے فلائٹ ڈیک سے کیٹاپلٹ کے ذریعے پرواز کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں