ٹیلر سوئفٹ کو ہراسانی کا سامنا

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی جان کو درپیش حقیقی خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدامات محض تشہیر یا شہرت کےلیے نہیں، بلکہ ایک مبینہ اسٹاکر برائن جیسن ویگنر کے سنگین خطرے کے باعث کیے گئے ہیں، جس کے خلاف گلوکارہ نے عدالت سے عارضی پابندی حاصل کر رکھی ہے۔حالیہ ہفتوں میں ٹیلر سوئفٹ کے غیر معمولی رویے نے مداحوں میں تجسس پیدا کیا تھا، جب انہوں نے ایروہیڈ اسٹیڈیم میں بلٹ پروف اسکرین کے پیچھے داخلہ لیا۔ ابتدا میں اسے کسی نئے البم یا اعلان کا حصہ سمجھا گیا، لیکن قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ دراصل سیکیورٹی کے انتہائی اقدامات تھے جو ممکنہ خطرے کے پیش نظر اٹھائے گئے۔ذرائع کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اسٹاکر کی خطرناک حرکات کی وجہ سے شدید تشویش کا شکار ہیں۔ ان کی سیکیورٹی ٹیم مسلسل الرٹ ہے اور اگر کوئی سنگین خطرہ محسوس ہو تو فوری طور پر پروموشنل پلانز میں تبدیلی کی جاتی ہے۔