امریکا: 2358 افراد کا ایک ساتھ کیچ گیم کھیلنے کا ریکارڈ

امریکا میں 2358 افراد نے جمع ہو کر کیچ گیم کھیلنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست نیو جرسی میں موجود یوگی بیرا اسٹیڈیم میں یوگی بیرا میوزیم اینڈ لرننگ سینٹر 2358 افراد نے سب سے بڑے کیچ گیم کا ریکارڈ بنایا۔ حصہ لینے والے تمام افراد جوڑوں میں بٹے اور ایک دوسرے کو بیس بال پھینک کر یہ گیم کھیلا۔
موقع پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار کا کہنا تھا کہ اس کوشش کے دوران بہت کم کوششیں نااہل قرار دی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اتنے بڑے ہجوم میں صرف آٹھ جوڑوں کی کوشش کو شامل نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments