پاکستان کو کھیلوں میں ایک اور عالمی اعزاز مل گیا
کراچی: کھیلوں کی سطح پر پاکستان کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیا۔ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس فیڈریشن نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سہیل انور کو ٹیکنیکل کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
ورلڈ فیڈریشن کے صدر داتک پال چوہا نے سہیل انور کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اس ذمہ داری کا حقدار قرار دیا۔سہیل انور ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن ہونے کے ناطے عالمی فیڈریشن کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔دریں اثنا سہیل انور نے عالمی فیڈریشن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے تقرری کو پاکستان کے لیے باعث عزت و توقیر قرار دیا ہے۔
Load/Hide Comments