ٹرمپ نے میئر صادق خان کو ریاستی ضیافت میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اعتراف کر لیا

ٹرمپ نے میئر صادق خان کو ریاستی ضیافت میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اعتراف کر لیا

برطانوی بادشاہت کی شان میں منعقدہ ریاستی ضیافت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کو شرکت کی اجازت نہ دینے کا برملا اعتراف کر لیا۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ وہاں ہوں اسی لیے میرے کہنے پر ان کا دعوت نامہ منسوخ کیا گیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ وہ شامل نہ ہوں، کیونکہ وہ نہایت ہی بدترین میئر ہیں، انہوں نے کہا کہ لندن کے میئر خان دنیا کے بدترین میئروں میں سے ہیں اور ہمارے پاس بھی کچھ برے میئر ہیں۔صدر ٹرمپ نے لندن میں بڑھتے ہوئے جرائم کی نشاندہی کرتے ہوئے صادق خان کو امیگریشن پر تباہ کن قرار دیا اور کہا کہ میں نے انہیں کبھی پسند نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں