سربراہ شمالی کوریا کی جنگی مشق میں شرکت، فوجی ٹینک بھی چلایا
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنگی مشق کے دوران ٹینک چلایا اور فوجی تیاری کا مشاہدہ کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق اس پیشرفت سے متعلق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا جبکہ جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد شمالی کوریا نے ان مشقوں کا انعقاد کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کم جون ان نے ’انتہائی اطمینان‘ کا اظہار کیا کہ نئی قسم کے جنگی ٹینک نے اپنی پہلی کارکردگی کے پہلے مظاہرے میں زبردست طاقت کا مظاہرہ کیا۔رپورٹ کے مطابق ’ٹریننگ میچ‘ ٹینک عملے کی جنگی صلاحیتوں کو جانچنے اور مختلف مشنز کے دوران جنگی کارروائی سے آگاہ کرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments