کینیڈین دستاویزی فلم میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے ذمہ دار مودی قرار
کیپ ٹاؤن :کینیڈین دستاویزی فلم میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم مودی کو قرار دے دیا ہے۔کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) نے دستاویزی فلم جامع تحقیقات کے بعد نشر کی جس میں کئی عینی شاہدین کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔دستاویزی فلم میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے وقت کی خصوصی ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے، دستاویزی فلم میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے واضح کیا کہ کوئی شک نہیں کہ نریندر مودی نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا حکم دیا تھا، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ کو ان کے قتل کی بھی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ہردیپ سنگھ نجر کو، جسے بھارت نے مطلوب دہشت گرد قرار دیا تھا، 18 جون کو کینیڈا میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔