برطانیہ پر دباؤ، 2025 میں 29 ہزار تارکین وطن غیر قانونی طریقے سے داخل

لندن: برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق رواں سال 2025 میں اب تک 29 ہزار سے زائد افراد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 2024 میں اگست تک یہ تعداد 21 ہزار تھی، تاہم اس سال صورتحال زیادہ سنگین ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے برطانوی ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے کہا کہ انسانی اسمگلر ملک کی سرحدی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فرانس کے ساتھ ون آن ون معاہدے کے تحت جلد ہی غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا عمل شروع کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments