بھارتی بورڈ کی دولت میں 5برس کے دوران کروڑوں روپے کا اضافہ

کراچی:بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے پاس گزشتہ سال کے اختتام پر بینک بیلنس 20ہزار686 کروڑ روپے تھا، جو 2019 میں صرف 6ہزار59 کروڑ روپے تھا۔
اس طرح، پچھلے پانچ برسوں میں بی سی سی آئی نے 14ہزار627 کروڑ روپے کا اضافہ حاصل کیا۔
بی سی سی آئی نے 2024 کے اے جی ایم میں پیش کیے گئے اکاؤنٹس میں بتایا کہ عام فنڈ بھی 2019 کے 3ہزار906 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 7ہزار988 کروڑ روپے ہوگیا۔
انٹرنیشنل ٹوورز سے آمدنی پچھلے سال 642.78 کروڑ روپے کے مقابلے میں اس سال کم ہو کر 361.22 کروڑ روپے رہی جبکہ سود کی مد میں آمدنی 986.45 کروڑ روپے رہی، جو پچھلے سال 533.05 کروڑ روپے تھی۔
اس سال فاضل آمدنی 1,623.08 کروڑ روپے رہی، جو پچھلے سال کے 1,167.99 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، اس کی بڑی وجہ آئی پی ایل 2023 اور آئی سی سی سے ملنے والی رقم ہے۔