وزیراعظم سے فلسطینی وفد کی ملاقات ،غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم سے فلسطینی وفد کی ملاقات ،غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم سے فلسطینی وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں شہباز شریف نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں منعقدہ سیرت کانفرنس میں شریک فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش سمیت وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے فلسطینی صدر ڈاکٹر محمود عباس کے لیے تہنیتی پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے ساتھ اپنی مکمل اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔شہباز شریف نے کا کہ غزہ کے لوگ قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں انسانی ساختہ قحط کا سامنا کر رہے ہیں اور پاکستان ان کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں