حماس نے یرغمالی رہا نہ کیے تو سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ

حماس نے یرغمالی رہا نہ کیے تو سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ امن معاہدے پر تفصیلی بات چیت جاری ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ کچھ اسرائیلی یرغمالی حال ہی میں مر گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے حماس سے کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ اور فوراً رہا کرو تو آپ کے حق میں بہت بہتر چیزیں ہوں گی۔تاہم امریکی صدر نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو پھر ایک سخت اور ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں