برطانوی نائب وزیراعظم گھر کی خریداری پر کم ٹیکس ادا کرنے پر عہدے سے مستعفی

برطانوی نائب وزیراعظم گھر کی خریداری پر کم ٹیکس ادا کرنے پر عہدے سے مستعفی

برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔یہ معاملہ سامنے آنے پر اینجلا رینر، جو ایشٹن اَنڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں نے رواں ہفتے خود وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس غفلت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور مانتی ہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریداری کے معاملے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کے مشورہ پر عمل نہ کرکے غلطی کی تھی۔اخلاقی مشیر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرعظم اینجلا رینر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور انہیں جو قانونی مشورہ دیا گیا تھا اسے نظرانداز کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اعتراف کرنے کے بعد اب نائب وزیراعظم کے اپنے عہدوں پر برقرار رہنا مزید مشکل ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں