امریکا میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص ہلاک ،3 شدید زخمی

امریکا کے فورٹ مورگن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے پرواز کے دوران فضا میں ہی آپس میں ٹکرا گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ خوفناک تصادم اُس وقت پیش آیا جب دونوں طیارے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے۔
فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دونوں چھوٹے طیاروں میں دو، دو افراد سوار تھے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ایک زخمی نے اسپتال پہنچنے کے بعد دوران علاج دم توڑ دیا۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں ایک اور زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیاروں کے تصدام کے بعد آسمان پر کالا دھواں اور آگ کے شعلے دیکھے گئے جس پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments