گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر گیا

چلاس: گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر گیا۔
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کی کوشش کے دوران گرا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 2 ٹیکنیکل سٹاف سوار تھے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔
Load/Hide Comments