ایران کے ساتھ معاہدے میں دیگر مسلم ممالک شامل ہوں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ممکنہ معاہدے پر بیشتر معاملات طے پاچکے ہیں جبکہ حتمی نکات پر بات چیت آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد سامنے آسکتا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق مجوزہ معاہدہ صرف امریکا اور ایران تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں کئی اہم مسلم ممالک بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا جس سے خطے میں کشیدگی کم ہونے اور عالمی تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت متعدد مسلم ممالک کی قیادت سے رابطے کیے ہیں۔
Load/Hide Comments



