یو ایس اوپن: کھلاڑیوں کے مہنگے زیوارات اور قیمتی گھڑیوں کے چرچے

یو ایس اوپن 2025 ٹینس گرینڈ سلیم کے دوران اسٹار کھلاڑیوں کے مہنگے اور پرتعیش فیشن نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
سی این این کے مطابق ورلڈ نمبر ون ارینا سبالانکا نے خصوصی طور پر تیار کردہ جیولری پہنی، جس کی درست قیمت کا تو علم نہیں لیکن ایک اندازے سے ان زیورات کی مالیت 2800 ڈالر سے 13 ہزار 400 ڈالر کے درمیان ہے۔
دوسری جانب جیسیکا پگولا نے سوئس برانڈ کی نایاب اور قیمتی گھڑی پہنی جس کی قیمت 90 ہزار ڈالرز ہے۔
اٹلی کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار یانک سنر کے ہاتھ میں بھی ایک معروف برانڈ کا بیگ دیکھا گیا، جس کی قیمت 2 ہزار امریکی ڈالرز ہے۔
گزشتہ ہفتے سارا ایرانی کے ساتھ یو ایس اوپن کا مکسڈ ڈبل ٹائٹل جیتنے والے اٹلی کے آندرے ویواسوری نے ٹرافی اٹھاتے وقت جیرالڈ چارلس ماسٹرو جی سی اسپورٹس واچ پہنی ہوئی تھی جس کی قیمت 18 ہزار ڈالر ہے۔
یہ تمام پرتعیش لوازمات یو ایس اوپن کے کھیل کے جوش کے ساتھ ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی اس ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔