اقوام متحدہ کا رمضان کے احترام میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ماہ رمضان میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا ہے، ماہ مقدس میں بھی غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مطالبہ کیاکہ ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی جائے، غزہ میں امداد کی رسائی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں اور غزہ سے فوری طور پر یرغمالیوں کی رہائی بھی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں