اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے دورہ بنگلادیش کے مشیر خارجہ سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جب کہ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان 6 معاہدے طے پا گئے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جن میں اعلیٰ سطحی روابط، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں تعاون اور انسانی ہمدردی کے مسائل شامل تھے۔ملاقات میں سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا کے مسئلے کے حل سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments