چین میں زیرِ تعمیر پل گرگیا، 12 ہلاک

چین کے صوبے چنھگائی میں ایک ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ اچانک گر گیا۔حادثے کے نتیجے میں اب تک 12 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جبکہ 4 افراد تاحال لاپتا ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پل کی تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی ڈھانچہ ٹوٹ کر سیدھا دریا میں جا گرا۔
Load/Hide Comments