روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 40 میزائل داغے گئے

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 40 میزائل داغے گئے

یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین پر 574 ڈرون اور 40 میزائل داغے جو حالیہ ہفتوں کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہیں۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعرات کی رات بھر روس کی جانب سے 614 ڈرون اور میزائل فائر کیے گئے جن میں سے 577 کو یوکرینی فضائیہ نے مار گرایا۔ یہ جولائی کے بعد سب سے بڑا فضائی حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ روسی صدر پیوٹن سے کسی غیر جانبدار یورپی ملک، جیسے سوئٹزرلینڈ یا آسٹریا میں ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں