وقار یونس کی کرکٹ کے بعد گالف کورس میں انٹری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کرکٹ کے بعد گالف کورس میں انٹری مار دی۔سابق کپتان وقار یونس کراچی میں موجود پاکستان سپر لیگ کی کمنٹری میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن وہ اتوار کو کراچی گالف کورس پر گالف کھیلتے دکھائی دیے ۔وقار یونس نے فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور 18 ہول پر مقابلہ کرتے دکھائی دیے۔انہوں نے اپنی ٹیم ایبٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 برڈیز کھیلیں جبکہ ہول نمبر8 پر تقریباً 17 فٹ کے فاصلے سے شاندار برڈی پٹ کیا۔ اس موقع پر ان کی ممبر نے ہول ان ون کارنامہ بھی انجام دیا مگر وہ کار جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ وقار یونس نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ گالف ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں اور نیک مقصد کیلئے کھیل کر اچھا لگ رہا ہے۔واضح رہے کہ فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ ہیپاٹائٹس کے مستحق مریضوں کیلئے کھیلا گیا تھا جس سے حاصل کی گئی آمدنی مریضوں کے علاج کیلئے استعمال ہوگی۔