نائیجیریا میں مسافروں کو بازار لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 40 افراد لاپتا

ابوجا: نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 40 افراد لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریاکی ریاست سوکوٹو میں مسافروں کو مشہورگورونیو بازار لے جانے والی کشتی اُلٹ گئی۔
نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں 50 افراد سوار تھے جن میں سے40 لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے جب کہ 10 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔
نائیجیرین میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کشتی میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک حکام نے کچھ نہیں بتایا۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں کشتی الٹنے کے واقعات اس سے قبل بھی ہوتے رہے ہیں اور گزشتہ ماہ بھی نائیجیریا کی ریاست نائجر میں مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments