سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں، چیئرمین سینیٹ

سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کرنے اور اتحاد کا مشورہ دیا ہے۔لاہور میں منعقد سیمینا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وارث میر انقلابی اور جمہوری شخصیت تھے، جیل سے رہائی پر انہوں نے تلخی ختم کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہماری عسکری سیاسی قیادت نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، اس سے پہلے ہم نے بھارت کو امن کی پیشکش کی اور مذاکرات کی دعوت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں