کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ

کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر گرکر تباہ

کے پی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر باجوڑ جاتے ہوئے مہمند میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تین افراد شہید ہوگئے۔ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جاتے ہوئے لاپتا ہوا اور ضلع مہمند پہنچ کر اس کا رابطہ منقطع ہوا۔چیف سیکریٹری کے پی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جارہا تھا کہ ضلع مہمند میں اس کا رابطہ منقطع ہوگیا، خراب موسم کے سبب ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔اعلیٰ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ میں گرا ہے جس میں تین افراد شہید ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں