روسی صدر کے ساتھ اہم ڈیل کیلیے تیار ہوں، ٹرمپ

روسی صدر کے ساتھ اہم ڈیل کیلیے تیار ہوں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک اہم ڈیل کے لیے تیار ہیں، جس میں یوکرین میں جاری جنگ اور دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی جائے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فالواپ ملاقات کے لیے تین ممکنہ مقامات بھی ذہن میں رکھے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس پر مزید پابندیوں کے خدشے نے مذاکرات کے لیے راہ ہموار کی ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں فوری جنگ بندی کا امکان واضح نہیں، لیکن وہ کسی معاہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ پیوٹن سے ملاقات کے بعد وہ یوکرینی صدر سے بھی رابطہ کریں گے تاکہ فریقین کے درمیان بات چیت کے دروازے کھلے رہیں۔کریملن کے ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن اور صدر ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات میں صرف مترجم موجود ہوگا، جب کہ بعد ازاں دونوں ممالک کے وفود ورکنگ لنچ اور مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ امریکہ اور روس کے درمیان معاشی تعلقات کے امکانات پر بھی گفتگو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں