ماسکو میں انتہاپسندوں کے حملوں کا خطرہ ہے، امریکا

ماسکو: امریکا نے خبردار کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے ہو سکتے ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ روسی دارالحکومت میں انتہا پسند حملے کر سکتے ہیں۔ماسکو میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ماسکو میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ امریکی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر روس سے واپس روانہ ہوجائیں۔امریکی سفارت خانے نے ماسکو میں ممکنہ حملوں سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کانسرٹس اور دیگر ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ اس سے قبل روسی سیکورٹی سروس نے ماسکو میں ایک یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ کے منصوبے کو بے نقاب کیا تھا۔ یہ حملہ داعش کی افغانستان شاخ کی جانب سے کیا جانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں