پوکیمون کی یادگاریں جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

پوکیمون کی یادگاریں جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

ہانک کانگ کے ایک شخص نے اپنے پسندیدہ پوکیمون کی بدولت گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
32 سالہ سینگ چیوک ٹِپ نے گینگر کی 1200 یادگاریں جمع کر کے سب سے بڑا کلیکشن جمع کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گینگر سے ان کا لگاؤ شروع ہوئی جب وہ آٹھ برس کے تھے اور یہ اس وقت پوکیمون میں متعارف کرایا گیا تھا۔ وہ یہ یادگاریں گزشتہ 22 برس سے جمع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ بہت سارے پوکیمون کے ساتھ ایک چمکتا ہوا گہرے جامنی رنگ کا پوکیمون لائی تھیں جس نے ان کی توجہ حاصل کرلی تھی۔ بعد میں پوکیمون گیمز کھیلتے ہوئے انہیں اندازہ ہوا کہ گینگر صرف طاقتور ہی نہیں بلکہ مختلف خصوصیات کا مالک بھی ہے۔
لگاؤ کی وجہ سے سینگ نے گینگر کی لائسنس یافتہ یادگاریں جمع کرنا شروع کردیں جس میں کارڈز، کپڑے سے بنی اشیاء، کھلونے اور اسٹیشنری وغیرہ شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں