شام اور اسرائیل کے درمیان شہر سویدا میں جنگ بندی پر اتفاق

شام اور اسرائیل کے درمیان شہر سویدا میں جنگ بندی پر اتفاق

شام کے صوبے سویدا میں دروز اور بدوؤں کے درمیان جھڑپوں میں اسرائیل بھی فریق بن گیا جس کے بعد سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور شام نے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو فی الحال 48 گھنٹے تک نافذ العمل ہے۔اس جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل نے مشروط طور پر شام کی سیکیورٹی فورسز کو سویدا میں داخلے کی اجازت دی ہے۔شام کے جنوبی صوبے سویدا میں جاری شدید جھڑپوں کے بعد شامی حکومت نے بھی نئی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اندرونی سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی شروع کر دی ہے۔شام کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شامیوں کے ناحق خون کو بچانے اور قومی وحدت کو قائم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں