لاس اینجلس میں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی

لاس اینجلس میں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی

اس اینجلس کے علاقے ایسٹ ہالی وڈ کے سانتا مونیکا بلیوارڈ پر ایک گاڑی اچانک ہجوم پر چڑھ دوڑی۔ متعدد ایمبولینسوں کو جائے حادثہ پر دیکھا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ایسٹ ہالی وڈ کے مصروف علاقے سانتا مونیکا بلیوارڈ پر پیش آیا، جو عام طور پر پیدل چلنے والوں، دکانوں اور کیفے سے بھرا ہوتا ہے۔پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ابھی صرف ابتدائی معلومات ہی دے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد جاری کی جائیں گی۔شہر کی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ مزید تفصیلات سامنے آتے ہی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابھی واضح نہیں کہ یہ واقعہ محض ایک حادثہ تھا یا دہشت گردی کا عنصر شامل ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا اس حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کم از کم 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں