جرمنی نے مزید 81 افغانوں کو ملک بدر کردیا

جرمنی نے مزید 81 افغانوں کو ملک بدر کردیا

جرمنی نے ایک بار پھر افغان باشندوں کو بڑی تعداد میں واپس ان کے وطن بھیج دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ 81 افغان شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کابل بھیج دیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وہ افغان نژاد شہری تھے جو طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد جرمنی پناہ لینے آئے تھے لیکن قانونی مسائل پیدا کر رہے تھے۔وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا کہ اس عمل میں قطر نے مدد فراہم کی اور حکومت مستقبل میں مزید افغان شہریوں کی واپسی کا ارادہ رکھتی ہے۔جرمنی میں افغان نژاد شہری چند غیر قانونی کاموں اور دہشت گرد حملوں میں ملوث قرار پائے تھے جس کے باعث تمام افغان تارکین وطنوں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں