دروز برادری کے تحفظ کیلئے شام میں کارروائی جاری رکھیں گے، نیتن یاہو

دروز برادری کے تحفظ کیلئے شام میں کارروائی جاری رکھیں گے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی “ریڈ لائن” کو پار کیا گیا تو شام میں فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اپنے بیان میں نیتن یاہو نے واضح کیا کہ گولان پہاڑیوں سے دروز پہاڑوں تک کے علاقے کو فوجی سرگرمیوں سے پاک رکھنا اور دروز برادری کا تحفظ اسرائیل کی ریڈ لائن ہے، اور جب بھی اس لائن کو عبور کیا جائے گا، اسرائیل سخت ردعمل دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شام کی حکومت نے ان دونوں اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے فوجی کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں