شمالی کوریا کا یوکرین جنگ میں روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

شمالی کوریا کا یوکرین جنگ میں روس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے دورۂ شمالی کوریا کے دوران سامنے آیا، جہاں ان کی ملاقات وونسن شہر میں کم جونگ اُن سے ہوئی۔ملاقات میں کم جونگ اُن نے کہا کہ روس کی پوزیشن اور اقدامات پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور شمالی کوریا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔روس نے بھی واضح کیا کہ وہ شمالی کوریا کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کرے گا۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی۔دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں