امریکا کی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 120 تک پہنچ گئیں

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 120 تک پہنچ گئیں

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں شدید سیلاب میں اب تک 120 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 170 سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ساتویں روز بھی لاشوں اور ممکنہ زندہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ٹیکساس ہل کنٹری ہے، جہاں کیر کاونٹی میں بچوں کے سمر کیمپس اور دیگر مقامات پانی کی زد میں آگئے۔ متاثرہ علاقوں میں کیچڑ اور ملبے کے بڑے ڈھیر اب بھی موجود ہیں جنہیں سینکڑوں ریسکیو اہلکار چھان رہے ہیں۔ریسکیو آپریشن کی سست روی اور ابتدائی وارننگ میں تاخیر پر حکام شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ABC نیوز کی رپورٹ کے مطابق 4 جولائی کی صبح 4:22 بجے انگرم میں ایک فائرفائٹر نے کیر کاونٹی کے حکام سے درخواست کی تھی کہ قریبی علاقے ہنٹ کے رہائشیوں کو ممکنہ سیلاب سے خبردار کیا جائے، لیکن الرٹ جاری ہونے میں 90 منٹ کی تاخیر ہوئی۔بعض علاقوں میں تو وارننگ میسجز صبح 10 بجے کے بعد موصول ہوئے، جب تک سیلاب سینکڑوں افراد کو اپنے ساتھ بہا چکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں