سابق بھارتی کرکٹر کی فلمی صنعت میں انٹری

سابق بھارتی کرکٹر کی فلمی صنعت میں انٹری

ھارتی کرکٹ کے میدان میں چھکوں کی بارش کرنے والے سریش رائنا اب اپنی نئی اننگ اسکرین پر کھیلنے کےلیے تیار ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر نے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، جس کے بعد کھیل کے دیوانے اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔سریش رائنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کا اعلان ہوتے ہی یہ خبر بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پروڈکشن ہاؤس ڈریم نائٹ اسٹوریز نے رائنا کی پہلی فلم کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا، جسے فی الحال پروڈکشن نمبر 1 کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہی فلم کا حتمی نام بھی ہوسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔اس فلم کی ہدایت کاری لوگن کر رہے ہیں، جو تامل فلم انڈسٹری میں ’مان کراٹے‘، ’ریمو‘ اور ’گیتھو‘ جیسی کامیاب فلموں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ فلم کا ٹیزر ایک بڑی تقریب میں لانچ کیا گیا، جس میں تامل فلم انڈسٹری کی کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس پرومو میں ایک شخص کو کرکٹ گراؤنڈ میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے فلم کے موضوع پر مزید تجسس بڑھ گیا ہے۔یہ بھی دلچسپ حقیقت ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے ساتھ طویل وابستگی کی وجہ سے سریش رائنا کو مداح پیار سے چنّا تھالا کے نام سے پکارتے ہیں، اور اب یہی مداح انہیں فلم کے پردے پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں