غزہ کے ’مسئلے‘ کو ہمیشہ کیلیے ختم کردو؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کو مشورہ

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کا نام لیے بغیر اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ غزہ میں اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کردینا چاہیے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے صدر منتخب ہونے کی صورت میں غزہ سے متعلق اپنی پالیسی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔جب صحافی نے سابق امریکی صدر پوچھا کہ کیا وہ اسرائیل کے کیمپ میں ہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ نے برملا اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کا نام لیے بغیر کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہوگا۔ یہ عالمی امن اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔سابق امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا پر غزہ میں مسلسل ہلاکتوں پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جب کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں