ٹرمپ مجھے ملک بدر کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ظہران ممدانی

نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار اور ڈیموکریٹ رہنما ظہران ممدانی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں گرفتاری، ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ انہیں اس لیے نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ اِن کی اُن پالیسیوں سے ہٹائی جاسکے جو محنت کش طبقے کے خلاف ہیں۔ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے، کیونکہ وہ ان نیویارک کے شہریوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں جو مہنگائی اور معاشی مشکلات کی وجہ سے شہر چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نہیں چاہتے کہ وہ ان مسائل پر آواز اٹھائیں جو محنت کش طبقے اور عام شہریوں کو درپیش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، اسی ناکامی کو چھپانے کے لیے وہ ان پر حملے کر رہے ہیں۔