روسی مردوں میں لِپ فِلرز مقبولیت حاصل کرنے لگے

روس کے شمالی خطے قوقاز خاص طور پر داگستان میں مردوں میں لپ فلرز (lip fillers) کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
روس کے شمالی خطے قوقاز میں قدیم دور سے مردانہ خوبصورتی اہمیت کی حامل رہی ہے لیکن اب اس میں مختلف رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جو بڑے ہونٹ، بھرپور چہرہ اور سوشل میڈیا طرز زندگی پر مبنی ہے
مقامی لوگ اب ایسا جمالیاتی رُخ اپنانا چاہتے ہیں جو غیر روایتی ہو، خاص طور پر دولت مند افراد میں۔ انسٹاگرام، ٹک ٹاک وغیرہ پر “perfect pout” تصاویر نے لوگوں کو اس طرف راغب کیا ہے۔
انسٹرکٹرز اور ڈاکٹروں کی اس رجحان کی حمایت اور تصویری گیلریاں اس ٹرینڈ کو اور فروغ دے رہی ہیں۔
چونکہ اس تبدیلی کو ابھی بھی بعض علاقوں میں غیر روایتی سمجھا جاتا ہے اس لیے لوگ رات کے وقت کلینک جاکر لِپ فلرز کرواتے ہیں تاکہ شناخت چُھپی رہے۔
سوشل میڈیا ویب ریڈاِٹ کے چند صارفین کا کہنا ہے کہ فلر شدہ ہونٹ اکثر “بدصورت” شکلوں کا سبب بنتے ہیں اور یہ مردانہ جمال سے میل نہیں کھاتے۔