بھارت معرکہ حق کبھی بھلا نہیں سکے گا، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے بھارت سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کی 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دوست ممالک کے پریڈس کو مبارک باد دیتا ہوں، میری ٹائم واریئرز کی شاندار پاسنگ آؤٹ کا معائنہ میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلیے بات چیت چاہتا ہے مگر کوئی شک نہ رہے کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور ہر صورت اپنے مادر دفاع کو یقینی بنائیں گے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ ترقی کیلیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے بھارت کو پُرعزم جواب سے قومی وقار مضبوط ہوا اور بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، ہمارا مستقبل روشن ہے۔ خطے میں پاک بحریہ کیلیے میرٹائم وار فیئر چلینجز بڑھ رہے ہیں۔یلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ جنگ کا ارتکاب کیا اور دو بار پاکستان پر حملہ کیا،اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے بھارت سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب نے خطے کو بڑے تنازع سے بچایا جبکہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے امن کو ترجیح دی، جس کی وجہ سے پاکستان آج خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر جانا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر حملے برداشت کرے گا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہے، دشمن نے ہماری خودمختاری کو چیلنج کیا تو نتائج کی ذمہ داری اُسی پر ہوگی اور دشمن کا یہ اقدام پورے خطے کیلیے خطرناک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر حال میں اپنی خود مختاری اور مفادات کا دفاع کرے گا اور کسی قسم کی جھجھک نہیں دکھائے گا، کسی بھی قیمت پر اپنی دھرتی کے تحفظ کیلیے تیار ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت معرکہ حق اور اس میں ہونے والی شکست کو کبھی بھول نہیں سکے گا۔