ڈیل چاہتے ہیں تو غیر مہذب لہجہ ترک کریں، ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کو مشورہ

ڈیل چاہتے ہیں تو غیر مہذب لہجہ ترک کریں، ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کو مشورہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کےلیے اہم مشورہ دے دیا۔عباس عراقچی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے اپنا لہجہ بدلنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عراقچی نے واضح کیا کہ ’’صدر ٹرمپ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈر کے خلاف غیر مہذب لہجہ ترک کرنا ہوگا۔‘‘انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی صدر کو ایران کے قائد کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں قومی موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا، ’’ہم ایک قوم کے طور پر سادگی اور سچائی پر یقین رکھते ہیں۔ ہم اپنی قدر جانتے ہیں اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے ہیں۔ ہم کبھی کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘عراقچی نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک چبھتا ہوا تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے میزائلوں سے بچنے کےلیے اسرائیل کے پاس امریکا جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں