اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے گئے ایرانی جنرل زندہ سامنے آگئے، ویڈیو وائرل

اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے گئے ایرانی جنرل زندہ سامنے آگئے، ویڈیو وائرل

تہران:ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی کے بارے میں اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبریں غلط ثابت ہوئی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنرل قانی کو تہران میں ہونے والے ایک عوامی جشن میں زندہ اور خیریت سے دیکھا گیا۔
جنرل قانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں تہران کی سڑکوں پر عوام کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکی جریدے اور بعض مغربی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 جون کو اسرائیلی فضائی حملے میں جنرل قانی شہید ہو گئے تھے۔ تاہم، یہ ویڈیو ان دعوؤں کی واضح تردید بن کر سامنے آئی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ایرانی رہنماؤں کی شہادت کی غلط خبریں پھیلائی گئی ہوں۔ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کے بارے میں بھی جھوٹی خبر سامنے آئی تھی، جنہوں نے چند دن قبل خود ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ زندہ ہیں اور قربانی دینے کو تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں