ٹرمپ کی فٹبال ٹیم سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معروف اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے پلئیرز سے ملاقات کے دوران عجیب سوالات نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آفس میں اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، اس دوران کھلاڑیوں سے عجیب سوالات بھی کیے، جس نے کھلاڑیوں کو چونکا دیا۔ ٹرمپ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران سوال کیا کہ کیا کوئی ٹرانس جینڈر خاتون آپکی میں ٹیم میں شامل ہو سکتی ہے؟ اور کیا انہیں مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟۔اِن غیر متوقع سوالات پر یووینٹس کے پلئیرز حیرت زدہ رہ گئے جبکہ اس موقع پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران امریکی صدر کے سوال پر فٹبالر تیموتھی ویا نے اس صورتحال کو “عجیب اور غیر متعلقہ” قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ مجھے صرف فٹبال کھیلنا ہے، سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہتا۔