ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں 8 ہزار سے زائد افراد بے گھر

اسرائیلی اخبار یدیوت آحرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں کے باعث 8,000 سے زائد اسرائیلی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق، اب تک 30,000 سے زائد افراد نے عمارتوں یا گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔یہ درخواستیں ایران کی جانب سے کیے گئے مسلسل میزائل حملوں کے بعد سامنے آئی ہیں، جنہوں نے جنوبی اور وسطی اسرائیل میں کئی شہروں کو متاثر کیا، جن میں بیرشیبہ، تل ابیب، اور حیفہ جیسے علاقے شامل ہیں۔
Load/Hide Comments