امیر اور بے وفا شخص کو ترجیح دوں گی، کومل میر

امیر اور بے وفا شخص کو ترجیح دوں گی، کومل میر

کراچی:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر نے ایک حالیہ انٹرویو میں دلچسپ اور حیران کن بیانات دیے ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے کومل میر سے سوال کیا کہ وہ پیسہ پسند کریں گی یا پیار؟ جس پر اداکارہ نے پیار کے مقابلے میں پیسے کو ترجیح دی۔
میزبان نے اگلا سوال کیا کہ اگر انہیں “وفادار مگر غریب شخص” اور “بے وفا مگر امیر شخص” میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ کیا کریں گی؟
کومل میر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کوئی وفادار نہیں ہوتا، اس لیے میں بے وفا اور امیر شخص کو ہی منتخب کروں گی۔
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل نے ایمانداری سے جواب دیا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔
کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب امیر شخص دھوکا دے گا تو یہی انٹرویو دکھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں