دنیا کا سب سے بڑا ریڈ لائٹ، گرین لائٹ گیم کا انعقاد

کیلیفورنیا میں دنیا کا سب سے بڑا “ریڈ لائٹ، گرین لائٹ” گیم کا انعقاد کیا گیا جس میں 1,423 افراد نے حصہ لے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔یہ ریکارڈ کیلیفورنیا، امریکا میں یوربا پارک، ایناہائم میں سی ایف فٹنس انکارپوریشن کی طرف سے قائم کیا گیا جس میں 1,423 افراد نے یہ گیم کھیلا۔اس سے قبل بنائے گئے ریکارڈ میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے 21 ستمبر 2022 کو 1,415 لوگوں کے ساتھ اس گیم کا انعقاد کیا تھا جس نے اس سے پہلے ولامیٹ یونیورسٹی کے 2015 کے 1,203 افراد کے ریکارڈ کو مات دی تھی۔
Load/Hide Comments